ٹرک کی ویان کو ٹکر ، 12 ہلاک

لکھیم پور کھیری (یو پی) ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک تیزرفتار ویان جس میں 18 مسافرین سوار تھے، آج صبح کے اوائل نیشنل ہائی وے 24 پر ٹھیرے ٹرک میں گھس گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے، پولیس نے یہ بات بتائی۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو زخمیوں کے مناسب علاج اور تمام ممکنہ مدد کرنے کی ہدایت دی۔ یہ واقعہ اُوچولیا میں پیش آیا جب گنجائش سے زیادہ مسافرین والی ٹاٹا میجک ویان نے سیتاپور سے شاہجہاں پور جاتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔