ٹرک ڈرائیور ساجد نے لوگو ں کی جان بچائی

نئی دہلی : آج ایک ٹرک ڈرائیور ساجد نے اپنی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی کوگوں کی جان بچائی۔ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگ پور میں ایک پٹرول پمپ پرکھڑی ٹرک کو اچانک آگ لگ گئی۔

وہاں پر عوام کی کافی کثرت تھی۔ساجد نے حاضر دماغی سے کا م لیتے ہوئے جلتے ٹرک کو فورًاپٹرول پمپ سے ہٹاکر کھلے مقام پر لیکر چلے گئے۔

جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔یہ تمام واقعہ ایک ایک کیمرہ میں قید کرلیاگیا۔اس موقع پر ساجد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا کہ ایک ٹرک کو آگ لگ گئی۔لیکن تب ہی مجھے احساس ہوا کہ میں اس ٹرک کو محفوظ جگہ لے جاسکتا ہوں۔

اس معاملہ میں ساجد معمولی زخمی ہوئے اور وہ ایک دواخانے میں زیر علاج ہے۔بعد ازاں محکمہ فائر نے اس آگ کو بجھادیا۔