ٹرک اُلٹنے سے ایک ہلاک

ملکانگیری( اڈیشہ )۔/12جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ کے ضلع ملکانگیری میں گھاٹ روڈ پر ایک ٹرک کے اُلٹ جانے سے ایک شخص ہلاک اور 24افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ مہلوک کی 40سالہ مکتا مڈکامی کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جبکہ زخمیوں کو چترا کونڈہ ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا۔