ٹرک آپریٹرس کی ہڑتال ، دوسرے دن بھی جاری

نئی دہلی۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹرک ٹرانسپورٹ آپریٹرس کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری رہی جس کے نتیجہ میں بار برداری کی شرحیں دستیاب نہ ہوسکی۔ ہڑتالی ٹرک آپریٹرس کے اہم مطالبات میں ڈیزل کو جی ایس ٹی کے زمرہ میں شامل کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی ٹیکسوں میں کو کم کرنے کے علاوہ نقائص سے پُر اور غیرشفاف ٹول وصول طریقہ کار میں اصلاحات شامل ہیں۔