ٹرنبل آسٹریلیا کے وزیراعظم برقرار رہیں گے

سڈنی، 21اگست (سیاست ڈاٹ کام) میلکم ٹرنبل آسٹریلیا کے وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے اپنے حریف وزیر داخلہ ڈٹن کو منگل کے روز ہوئی ووٹنگ میں شکست دے دی۔حکومت کی مشیر نولا مورینو نے بتایا کہ مسٹر ٹرنبل نے پارٹی کی قیادت کے چیلنج میں سینئر پارٹی لیڈر اور وزیر داخلہ مسٹر ڈٹن کو 35 کے مقابلے 48 ووٹوں سے شکست دی۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں کی قیاس آرائیوں نیز عوامی سروے میں تعداد کی گراوٹ کے بعد مسٹر ٹرنبل نے منگل کو قیادت کے لئے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا۔