ٹرمپ ۔ ژی معاہدہ

واشنگٹن 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ نئے تجارتی معاہدے کے بارے میں چین کے ساتھ تجارت کو قطعیت دی جائے گی، صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا تھا کہ وہ جلد ہی ایک چوٹی کانفرنس میں صدر چین ژی جن پنگ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ صدر امریکہ نے آج کہاکہ چین کا تجارتی وفد بہت جلد امریکہ واپس آجائے گا اور ہم ایک اور چوٹی کانفرنس کی تیاری کریں گے اور اِس چوٹی کانفرنس میں نئے معاہدے پر نئی اُمیدوں کے ساتھ دستخط کئے جائیں گے۔