ٹرمپ ۔ مون ملاقات 22 مئی کو

واشنگٹن ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ ان کی ملاقات کے مقام اور تاریخ کا تعین ہو گیا ہے۔ ٹرمپ نے اس بارے میں مزید تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی ملاقات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ 22 مئی کو صدر ٹرمپ جنوبی کوریائی صدر مُون جے اِن سے ملاقات کریں گے، جس میں جزیرہ نما کوریا پر رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بات چیت کی جائیگی۔