واشنگٹن، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کے حکومتی کام کاج کے لئے نجی ای میل کے استعمال کرنے کا معاملے سامنا آیا ہے ۔نیویارک ٹائمز نے موجودہ اور کچھ سابق حکام کے حوالے سے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے قریبی چھ مشیر سرکاری کام کاج کے لئے کبھی کبھار ذاتی ای میل کا استعمال کرتے ہیں جن میں سابق چیف پالیسی ساز ا سٹیو بینن بھی شامل ہیں۔پالٹیکواخبار نے بھی مسٹر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جاریڈ کشنرکی طرف ساتھی انتظامی حکام سے بات چیت کے لئے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔واضح رہیکہ مسٹر ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلاری کلنٹن پر ان کے وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے ذاتی ای میل سرور سے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے پر ان کی سخت تنقید کی تھی ۔