واشنگٹن،23مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اہم وکیل (چیف لائر) جان ڈاوڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی جانچ میں مسٹر ٹرمپ کی نمائندگی کررہے اہم وکیل مسٹر ڈاوڈ نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ مسٹرڈاوڈ کی صلاح کو نظرانداز کررہے تھے ۔ اس لئے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔مسٹر ڈاوڈ نے نیویارک ٹائمس سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ مجھے صدر پسند ہیں اور انہیں میں نیک خواہشات دیتا ہوں۔ حقیقت میں وہ بہت اچھے انسان ہیں۔