لندن ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج برطانیہ سے اپنے دورہ یورپ کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ایک ہفتہ طویل اس دورے کے دوران ٹرمپ کئی رسمی اور سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ٹرمپ لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کے بھی مہمان ہوں گے۔ وہ اس دوران آئرلینڈ بھی جائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ 6 جون کو ڈی ڈے کی تقریبات کے بھی مہمان خصوصی ہوں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران 6 جون 1944ء کی صبح اتحادی افواج فرانسیسی ساحلی علاقے نارمنڈی پر اتری تھیں۔ اسے ’ڈی ڈے‘ کہا جاتا ہے۔