ٹرمپ کے بیٹے ، داماد اور انتخابی مہم کے سربراہ کی ملاقات

روسی رہنماؤں سے ربط ، ملک سے غداری کے مترادف :مائیکل وولف
واشنگٹن ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر کا دھماکے دار انکشاف ، ٹرمپ کی انتخابی مہم آخری تین مہینوں کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیوبینن نے مائیکل وولف کتاب میں کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کے بیٹے ، داماد اور مہم کے سربراہ نے روسی وکیل سے ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی ۔ ٹرمپ کا بیٹا روسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کرکے غداری کے مرتکب ہوا ۔ ملاقات کرانے والے نے ہیلری کلنٹن کے خلاف دستاویز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اسٹیوبینن کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مبینہ خفیہ معاہدے کے خلاف تحقیقات میں منی لانڈرنگ پر فوکس کیا جائے گا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ جونیر کے خلاف تحقیقات اسے توڑ کر رکھ دیں گی ۔ ٹرمپ جونیر اور روسی رہنماؤں کی ملاقات کا بھانڈا نیویارک ٹائمز نے پچھلے سال جولائی میں پھوڑا تھا ۔ دوسری جانب ڈونالڈ ٹرمپ نے اسٹیو بینن کے انکشاف پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیوبینن کا میری ذات اور صدارت سے کوئی تعلق نہیں ۔