ٹرمپ کے بیان کو ترکی نے تعصب پر مبنی قراردیا

واشنگٹن ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن میں ترکی کے سفیر سردار کلچ نے کہا ہے کہ 1915کے واقعات سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان متعصب اور ناقابل قبول ہے۔ٹویٹر پیج سے صدر ٹرمپ کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سردار کلچ نے کہا ہے کہ1915 کے غیر حقیقی دعووں کے بارے میں صدر ٹرمپ کا بیان ارمینی تاشناک جتھوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے لاکھوں مسلمانوں کی تکالیف و مصائب کو پس پشت ڈال کر اور غیر ذمہ دارانہ شکل میں دیا گیا بیان ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔صدر ٹرمپ نے 24 اپریل کے بارے میں جاری کردہ بیان میں’’بڑی تباہی‘‘ کے الفاظ استعمال کئے تھے ۔