ٹرمپ کے بااعتماد ساتھی کے روس سے تعلقات ‘ خفیہ امریکی دستاویزات میں الزام

واشنگٹن ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایف بی آئی کا خیال ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر کے روس کے ساتھ تعلقات تھے ‘ جس کی وجہ سے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات متاثر ہوئے ۔ امریکی خبر رساں تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی خفیہ دستاویز میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اکٹوبر 2016ء میں غیرملکی سراغ رسانی عدالت نے کوارٹر پیج کو جو ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے پالیسی مشیر تھے کو خفیہ دستاویز میں روس کے ساتھ تعلقات رکھنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ امریکہ کے روزنامہ نیویارک ٹائمز میں خبر شائع ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ یو ایس اے ٹوڈے اور دیگر اخبارات میں بھی یہ خبر شائع کی گئی ہے جس میں محکمہ انصاف سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ایف بی آئی کو یقین ہے کہ پیج روسی حکومت کی ایماء پر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر مقرر کئے گئے تھے ۔