واشنگٹن، 27جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندیوں کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے جس کے تحت بنیادی طور پر چھ مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سپریم کورٹ اس معاملے کی مکمل سماعت اس موسم خزاں میں کرے گا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عدالت عظمی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لئے ایک جیت بتایا ہے ۔ عدالت کے ججوں نے کہا کہ سفری پابندی جس پر نچلی عدالت نے روک لگا دی تھی اسے ہدف بنائے گئے ملکوں کے ان مسافروں پر نافذ کیا جا سکتا ہے جن کے پاس امریکہ میں کسی شخص یا اکائی کیساتھ کوئی مستند تعلق نہیں ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پابندی فی الحال ایسے لوگوں کیخلاف نافذ نہیں کی جا سکتی جن کے امریکہ کیساتھ ذاتی تعلقات ہیں۔