واشنگٹن، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بحریہ سکریٹری کے طور پر نامزد فلپ بائڈن نے آج اس عہدے کی دعویداری سے اپنا نام واپس لے لیا۔مسٹر ٹرمپ کے لئے اسے ایک جھٹکے کے طور پر سمجھا جا رہا ہے کیونکہ یہ دوسرا موقع ہے جب ان کی پسند کے شخص نے فوج کے اہم عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے ۔مسٹر بائڈن ایک پرائیویٹ کمپنی میں اچھے عہدے پر ہیں اور وہ سابق فوجی انٹلی جنس افسر بھی رہ چکے ھیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے کافی غور وخوض کے بعد یہ طے کیا ہے کہ اس عہدے کے لئے میں حکومت کے ضابطہ اخلاق سے متعلق باتوں کو پورا نہیں کر سکوں گا۔ میرے لئے اس عہدے کو سنبھالنا اور اپنے خاندان کی معاشی مفادات کو یکساں طور پر لے کر چلنا ممکن نہیں ہو پائے گا۔ان کے نام واپس لینے کے بعد اب فوج اور بحریہ کے سربراہ کے عہدے مخلوعہ ہیں۔اس ماہ کے شروع میں فوجی سکریٹری کے طور پر مسٹر ونسیٹ وائلا نے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔