ٹرمپ کی تجارتی مذاکرات کے سلسلہ میں لیو سے ملاقات

واشنگٹن ۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کے سلسلہ میں جمعہ کو یہاں چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہے سے ملاقات کی۔ لیو امریکہ کے ساتھ جمعرات سے شروع ہونے والے اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے ساتویں راؤنڈ کیلئے واشنگٹن میں ہیں۔ وہ چین کے صدر ژی جن پنگ کے خصوصی ایلچی کے طور پر بھی امریکہ کے دورے پر ہیں۔ لیو نے سب سے پہلے مسٹر جن پنگ کا پیغام ٹرمپ کو سونپا۔چینی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریق باہمی احترام اور بہتر تعاون کی پوزیشن کو برقرار رکھیں گے ۔