ٹرمپ کیخلاف مواخذہ کو زیادہ تائید حاصل نہیں : ناڈلیر

واشنگٹن، 6جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) کی جوڈیشل کمیٹی کے چیئرمین جیری ناڈلیر نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل کو شروع کرنے کے لئے زیادہ حمایت حاصل نہیں ہے ۔مسٹر ناڈلیر نے یہ باتیں سی این این کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران چہارشنبہ کو کہی۔انہوں نے مسٹر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے عمل کو شروع کرنے کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا‘‘موجودہ وقت میں اس کے لئے زیادہ حمایت حاصل نہیں ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ مواخذے کا عمل صرف زیادہ حمایت کے بعد ہی شروع کیا جا سکتا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے افسران کو 2016 کے انتخابات میں روس کے کردار کے بارے میں خاص وکیل رابرٹ میولر کی تحقیقات کے بارے میں کانگریس میں بیان دینے سے انکار کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے ا ٹارني جنرل ولیم بر نے کانگریس میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے مسٹر بر کے خلاف توہین کے معاملہ میں اگلے ہفتے ووٹنگ ہوگی۔