کینبرا ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم آسٹریلیا مالکم ٹرنبل کا کہنا ہیکہ نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے جزیرہ پیسیفک میں آسٹریلیا کے اخراجات پر زندگی گذارنے والے پناہ گزینوں کی ایک نامعلوم تعداد کی بازآباد کاری کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرنبل نے کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہوئی ٹیلیفون پر 25 منٹ طویل گفتگو کے دوران ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کے اس حلفنامہ پر فی الحال التواء کیلئے آمادگی کا اظہار کیا ہے جو سابق صدر نے اپنی میعاد کے آخری ایام میں دیا تھا۔ ٹرنبل نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ اس حلف نامہ پر التواء کے تحت امریکہ میں کتنے پناہ گزینوں کو بازآباد کیا جائے گا۔ البتہ تمام پناہ گزینوں کا تعلق مشرقی وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء سے ہے۔