ٹرمپ کو کم کے ساتھ مثبت مذاکرات کی امید

واشنگٹن، 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ دوسرے اجلاس میں بہت بامعنی مذاکرات ہونے کی امید ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘کم جونگ ان کے ساتھ ملاقات کے لئے ویتنام جارہا ہوں۔ سربراہی مذاکرات بہت بامعنی ہونے کی امید ہے ’’۔مسٹر ٹرمپ پیر کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مسٹر کم کے ساتھ دوسرے سربراہی اجلاس کے مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 27-28 فروری کو نیوکلیئر تخفیف اسلحہ پر دوسرا سربراہی اجلاس ہوگا۔