واشنگٹن ۔ 23 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے صدر زی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کے موصومہ مکتوب امید ظاہر کی ہے کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی سمجھوتہ تک پہونچ سکتی ہے ۔ چینی وفد کے ایک رکن نے وہائٹ ہاوز میں اخباری نمائندوں کے ہجوم کی موجودگی کے درمیان صدر ٹرمپ کو یہ مکتوب پڑھ کر سنایا ۔ تجارتی سمجھوتہ پر مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاری چینی وفد فی الحال امریکہ کے دورہ پر ہے ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ زی کو اس بات پر خوشی ہے کہ اقتصادی ٹیمیں سرگرم مشاورت میں مصروف ہیں اور پیشرفت کررہی ہیں ۔ ٹرمپ اور زی نے گذشتہ سال دسمبر کے دوران سرکردہ تجارتی نمائندوں کے ہمراہ بیوٹ ایریز میں ڈنر پر ملاقات کی تھی ۔ زی نے اپنے مکتوب میں زی نے ٹرمپ کے قبل ازیں ریکارڈ کردہ ویڈیو اور مکتوب کا حوالہ بھی دیا ۔