نیویارک، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہہ کر امریکہ اور چین کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید تلخ کردیا، کہ چین آئندہ امریکی کانگریس انتخابات میں دخل دینے کی کوشش کر رہا ہے ۔ٹرمپ نے وسیع تباہی کے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلہ میں چہارشنبہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ‘ چین امریکی انتظامیہ کے خلاف، چھ نومبر کو ہونے والے امریکی کانگریس انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔جبکہ چین نے ان تمام الزامات مسترد کردیا ہے ۔