واشنگٹن ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو حالیہ انتخابی کامیابیوں پر مبارکباد دی ۔ وائیٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے فون پر وزیراعظم نریندر مودی سے ربط قائم کیا اور حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر اُنھیں مبارکباد دی ۔ دونوں قائدین نے مختلف اُمور پر بات چیت کی ۔