نئی دہلی ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہاکہ وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہند کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔ چند دن قبل صدر امریکہ کو یوم جمہوریہ تقاریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔ ہندوستان اور امریکہ دونوں اس بات کو طئے کرنے کیلئے کہ وہ کن تواریخ پر ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ باہم بات چیت میں مصروف ہیں۔ وائیٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کے بموجب انہیں اس دورہ سے مسرت ہوگی۔