ٹرمپ کا آئندہ ماہ دورۂ آئرلینڈ

واشنگٹن۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ جون کے آغاز میں آئر لینڈ کے دورے پر جائیں گے اور اس دوران وہاں کے وزیر اعظم تاؤسیچ وراڈکر کیساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے ۔صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے آئر لینڈ جانے کے لئے وزیر اعظم وراڈکر کی دعوت قبول کر لی ہے ۔صدر اور تاؤسیچ میں 5 جون کو شینن میں دو میٹنگیں کریں گے ۔