ٹرمپ نے مچھلیوں کو غذا کھلائی

ٹوکیو ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یوں تو ایشیاء کے دورہ پر فی الحال جاپان میں ہیں لیکن تھوڑی دیر کیلئے ہی سہی، انہوں نے یہ فراموش کردیا کہ وہ امریکہ جیسے ملک کے صدر ہیں اور انہیں بھی کئی چیلنجس کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شینزوآبے کیساتھ انہوں نے کوئی پونڈ (تالاب) کے کنارے پہنچ کر مچھلیوں کو دی جانے والی غذا پانی میں ڈالی۔ انکے ہاتھ میں لکڑی کا ایک بکس تھا جس میں سے وہ مچھلیوں کیلئے مخصوص غذا پانی میں ڈالتے جارہے تھے۔ تھوڑی دیر کے بعد مسکراتے ہوئے انہوں نے پورا ڈبہ پانی میں خالی کردیا۔ مذکورہ تالاب میں خوبصورت زرد اور نارنجی رنگ کی مچھلیاں تھیں۔ اس وقت امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن بھی وہاں موجود تھے۔ اس تفریحی پروگرام کو کچھ دیر کیلئے ٹرمپ نے اپنی بے پناہ مصروفیت سے فرار بتایا اور کہا کہ دو دنوں میں انہوں نے کام کے ساتھ ساتھ آج تھوڑی سی تفریح بھی کی اور ساتھ ہی ساتھ برگر لنچ بھی کیا۔