ٹرمپ نے شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کر دیا

واشنگٹن ،20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں روسی تفتیش کاروں کو امریکی شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس تجویز میں، ماسکو میں سابق امریکی سفیر مائیکل میک فاؤ ل سے پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اس بارے میں آگاہ کیا۔