ٹرمپ نے روحانی سے ملاقات کیلئے 8 بار درخواست کی تھی : ایرانی عہدیدار

تہران۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے حسن روحانی سے ملاقات کیلئے ایک دو بار نہیں بلکہ 8 بار درخواست کی تھی۔ محمود واعظ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کیلئے حسن روحانی کے گزشتہ دورۂ امریکہ میں ٹرمپ نے ایرانی وفد سے 8 مرتبہ یہ درخواست کی تھی کہ حسن روحانی سے ملاقات کروائی جائے۔ ٹرمپ چونکہ ایران کے نیوکلیئر معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی، لہذا ایرانی وفد نے ٹرمپ کی درخواست پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ واعظ نے کہا کہ ایران کی ہمیشہ سے امریکہ سے تعلقات کے متعلق شفاف پالیسی رہی ہے اور وہ یہ کہ ایران کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔