ٹرمپ سے جنسی رشتہ چھپانے کیلئے دھمکی دی گئی:اسٹورمی ڈینیلز

واشنگٹن،26مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فحش فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ 2006میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رشتے کو چھپانے کے لیے انھیں دھمکایا گیا تھا۔انھوں نے سی بی ایس نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2011میں لاس ویگاس میں ایک کار پارک میں ایک شخص نے کہا کہ ‘ٹرمپ کو اکیلا چھوڑ دو۔’ اس کے بعد اس شخص نے اداکارہ کی بیٹی کی طرف دیکھا اور کہا کہ ”کتنی شرم کی بات ہوگی اگر اس بچی کی ماں کو کچھ ہو گیا۔”صدر ٹرمپ نے اس جنسی رشتے کے ہونے کی مکمل تردید کی ہے ۔ادھر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹورمی ڈینیلز غیر افشائے راز معاہدہ کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم دو کروڑ امریکی ڈالر کے ہرجانے کی قانونی مجاز ہیں۔بی بی سی کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اس معاہدہ پر کبھی دستخط نہیں کیا اور اسی بنیاد پر اویناٹی کا کہنا ہے کہ ڈینیلز اس معاہدہ سے بری الذمہ ہوتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ صرف ایک مرتبہ سیکس کیا تھا۔ اس مبینہ رشتہ کے وقت ڈونالڈ ٹرمپ ملانیا ٹرمپ سے شادی کر چکے تھے ۔دوسری جانب رواں ماہ کے اوائل میں ڈینیلز کے وکیل مائیکل اویناٹی نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس رازداری کے معاہدہ کو ختم کیا جائے ۔اس میں کہا گیا تھا کہ اسٹورمی ڈینیلز نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ 2006میں رشتہ قائم کیا تھا جو کہ 2007میں بھی قائم رہا تھا۔بہر حال وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ اور ڈینیلز کے درمیان کسی جنسی تعلق سے انکار کیا ہے جبکہ ڈینیلز نے ایک لاکھ 30ہزار ڈالر رقم لوٹانے کی بات کہی تاکہ وہ ‘صدر کے ساتھ اپنے پرانے تعلق کے بارے میں اور خاموش کیے جانے کی کوششوں کے بارے میں کھل کر بات کر سکے۔