ٹرمپ دو ہفتے بعد دوسری میعاد کیلئے نامزدگی داخل کریں گے

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دو ہفتے بعد 18 جون کو فلوریڈا ریاست کے اور لینڈ سے دوسری بار صدارتی انتخابات کے لیے اپنی نامزدگی کا اعلان کروں گا۔ اسی شہر سے نومبر 2016ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بنے تھے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق معمول کے مطابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ‘ٹویٹر’ پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ میں 18 جون کو اور لینڈ میں ہوںی گا جہاں اپنی اہلیہ میلانیا کی موجودگی اور نائب صدر مائیک پنس کے سامنے دوسری بار صدارتی انتخابات میں خود کو نامزد کروں گا۔