ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ’غیررسمی بات چیت‘:امریکہ

بیونس آیرس۔ 2 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کا حوالہ دے کر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمر پوتن کے درمیان طے شدہ میٹنگ منسوخ ہونے کے ایک دن بعد دونوں لیڈروں نے جمعہ کی رات غیر رسمی بات چیت کی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارا سینڈرس نے اتوار کو کہاکہ کثیر جہتی پروگرام میں ٹرمپ اور ملک کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے کل رات کھانے کے وقت روس کے صدر پوتن سمیت کئی عالمی لیڈروں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔دوسری طرف ولادیمپر پوتن نے کہا کہ G-20 میٹنگ کے دوران پہلے سے ہی طے شدہ میٹنگ کو منسوخ کرنے کی کوئی امید نہیں تھی۔ پوتن نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ٹرمپ کسی سے ڈرتے ہیں ، وہ بہت ہی تجربہ کار اور سمجھدار شخص ہیں اسی لئے یہ یقینی طور پر سچ نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بات G-20 اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے اس وقت کہی جب ان سے میٹنگ منسوخ کرنے کے ممکنہ وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔