ٹرمپ انتظامیہ کا سرکاری امداد لینے والے تارکینِ وطن کے گرین کارڈز بندکرنے پر غور

واشنگٹن۔25 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے خوراک ، طبی علاج و معالجے اور مکانوں کی سہولت کی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے تارکین ِ وطن کو گرین کارڈز کا اجراء بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور اس مقصد کیلئے نئے قواعد وضوابط تجویز کردیے ہیں۔ امریکہ کے وفاقی قانون کے تحت گرین کارڈ کے حصول کے خواہاں افراد کو پہلے ہی یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ وہ قومی خزانے پرکوئی بوجھ ثابت نہیں ہوں گے۔نئے قواعد کے تحت کسی بھی شکل میں سرکاری امداد حاصل کرنے والے گرین کارڈ کے نااہل قرار پائیں گے۔امریکہ میں مقیم تارکین ِوطن کے حامی گروپوں نے صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔