واشنگٹن ،5مئی(یو این آئی)امریکہ کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ اتنظامیہ نے اپنے ویویئر میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے کچھ ممالک کو ایران کے ساتھ سویلین نیوکلیئر منصوبہ کے معاہدے پر کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک فیکٹ شیٹ جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ہم عارضی طور پر ایران کے ساتھ جاری جوہری منصوبوں کو جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہیں جس سے ایران میں ایٹمی مواد کے عدم پھیلاؤ کا کام جاری رہے گا۔اس میں مزید کہا گیا کہ جب تک امریکہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر خطرے سے متعلق کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ جاتا تب تک اس اجازت کی مدد سے کچھ ممالک کے ایران کے ساتھ نیوکلیئر منصوبے جاری رہیں گے ۔