ٹرمپ انتظامیہ چھ مسلم ممالک کے امریکی سفر پر امتناع کیلئے مصر

واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے خواہش کی ہیکہ چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکی سفر نہ کرنے کی جو متنازعہ پابندی عائد کی گئی ہے، اسے جوں کا توں برقرار رکھا جائے۔ یاد رہیکہ ٹرمپ نے ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن کے شہریوں پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی جسے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔

۔12سالہ ہندوستانی نژاد امریکی طالبہ کو باوقار اسپیلنگ ایوارڈ
واشنگٹن ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 12 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی لڑکی نے باوقار اسکرپس نیشنل اسپیلنگ بی ایوارڈ اپنے نام کرلیا اور 40,000 ڈالرس کا نقد انعام حاصل کیا۔ لڑکی نے Marocain لفظ کی بالکل صحیح اسپیلنگ پیش کی تھی۔ فریشو، کیلیفورنیا میں چھٹویں جماعت کی طالبہ انانیاونئے نے 12 گھنٹوں تک اسپیلنگ کے مقابلہ میں حصہ لیا اور تقریباً 35 انگریزی  الفاظ کی صحیح اسپیلنگ پیش کی۔ مقابلہ میں انانیا کا حریف ایک 14 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی لڑکا تھا جس کا تعلق اوکلاہوما سے تھا۔ اس نے marranic نامی انگریزی لفظ کی غلط اسپیلنگ پیش کی جو دراصل ریتیلے ساحل سمندر کے قریب پائی جانے والی ایک گھاس کا نام ہے۔