ٹرافک چالانات کے خلاف شمس آباد میں ریالی

شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں ٹرافک پولیس کے چالانات سے عوام پریشان ہوچکی ہے آخر کار انہیں پولیس کے خلاف احتجاج کرنا پڑا ۔ پلے کارڈس تھامے ہوئے ریالی نکالی ۔ محمد تاج بابا کانگریس میناریٹی سیل ٹاون صدر نے کہا کہ تلنگانہ پولیس ایک طرف فرینڈلی پولیس کا مظاہرہ کررہی ہے اور دوسری جانب ٹرافک چالانات کے ذریعہ عوام کو پریشان کررہی ہے ۔ شمس آباد میں ٹرافک پولیس کے چالانات سے عوام میں خوف بڑھ گیا ہے ۔ جس طرح چور پولیس سے ڈرتا ہے ویسے ہی عوام کو ٹرافک پولیس کے چالانات سے خوف زدہ ہونا پڑرہا ہے ۔ بس اسٹانڈ کے قریب سب روڈ پر بھی چالانات سے عوام گاڑیوں کو چلانے اور ایک گاڑی دوسرے کو دینے سے ڈر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹرافک چالانات ہائی وے پر کئے جائے سب روڈ پر چالانات کرنا صرف عوام پر ظلم کرنے کے برابر ہے ۔۔