حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( راست ) : شیخ عبدالرحمن باوزیر سماجی کارکن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرافک پولیس کی جانب سے جو چالانات کیے جارہے ہیں ۔ نرمی برتنی چاہئے ۔ آٹو کو چالانات کر کے کم از کم تین مہینے تک سیز کررہے ہیں ۔ اکثریت میں آٹو رکشہ فینانس کے ہیں روزہ مرہ کی گذر بسر اسی آٹو پر ہے ۔ اس وجہ سے کافی بے روزگاری بڑھ چکی ہے ۔ اکثر آٹو والوں کو آر ٹی او آفس کو جانا پڑتا ہے ۔ آر ٹی او آفس والے کہتے ہیں کہ ٹرافک پولیس والوں کے پاس جاؤ ۔ کم از کم آٹو والوں کو رعایت کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے لیے سیز کریں تاکہ ان کی گذر بسر ہوسکے ۔ موٹر سیکل والوں کو بھی ایسی ہی رعایت دینی چاہئے ۔ آج تک کوئی حکومت اتنی سختی نہیں کی جتنی تلنگانہ حکومت سختی کررہی ہے ۔ لااینڈ آرڈر کی پولیس راتوں میں تلاشی مہم کا کام انجام دے رہی ہے ۔ اس کی ستائش کرتے ہیں ۔ بیان کے آخر میں مسٹر شیخ عبدالرحمن باوزیر نے اڈیشنل کمشنر ٹرافک پولیس سے کہا کہ وہ اپنے ماتحتین عہدیداروں سے کہیں کہ آٹو والوں کے ساتھ نرمی برتیں ۔ اسی طرح موٹر سیکل والوں کے ساتھ بھی رعایت برتیں ۔ آٹو والوں کو بھی قانون کے مطابق عمل کرنا چاہئے ۔۔