ٹرائیبل فیسٹیول کو نیشنل فیسٹیول میں تبدیل کرنے بی جے پی قائدین کا دورہ دہلی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ڈاکٹر لکشمن فبروری میں منعقد ہورہی مشہور میڈارم جاترا کو ایک نیشنل فیسٹیول میں بدلنے کے لیے مرکز سے مدد طلب کرنے کے لیے فی الوقت دہلی میں ہیں تاکہ قبائلی افراد کو بی جے پی کی طرف راغب کیا جائے ۔ ڈاکٹر لکشمن پارٹی قائدین ڈاکٹر راجیشور راؤ ، وی سری راملو اور دوسروں کے ساتھ دہلی کے دورہ پر ہیں ۔ جہاں وہ اس سلسلہ میں وزیر قبائلی بہبود کے علاوہ مرکزی قائدین سے ملاقات کر کے اس جاترا کو ریاستی فیسٹیول کے بجائے ایک نیشنل فیسٹیول میں بدلنے کیلئے ان سے تعاون طلب کرینگے ۔۔