ممبئی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار انوپم کھیر ’’ٹاک ٹو اے مسلم‘‘ مہم پر مذمت کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔ یاد رہے کہ یہ مہم سوشل میڈیا پر چلائی جارہی ہے۔ انوپم کھیر جمعرات کو سی آئی ایس ایف کی گولڈن جوبلی تقاریب کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ واضح رہے کہ اس ہیش ٹیاگ کو ٹوئٹر صارفین نے پورے جوش کے ساتھ اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہاں تک کہ مشہور زمانہ ہستیوں میں سوارابھاسکر اور گوہر خان نے اس ہیش ٹیاگ پر اپنے خیالات Share کئے ہیں۔ انوپم کھیر نے مزید کہاکہ میں ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں جہاں پر میرے افراد خاندان نے کبھی نہیں کہاکہ وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ مہم ’’مسلمانوں‘‘ کو ایک ’’چھوٹا گروہ‘‘ بنانے کے مترادف ہے جوکہ میرے خیال میں نہایت ہی شرمناک ہے۔ ہمیں کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہئے۔ بلکہ ہم سب کو ’’ہم ہندوستانی ہیں‘‘ مہم کا آغاز کرنا چاہئے جوکہ ہر ہندوستانی کے خون میں جوش و خروش سے دوڑ رہا ہے۔ انوپم نے سی آئی ایس ایف کے ساتھ قومی ترانہ گایا اور کہاکہ میں ملٹری کے یونیفارم کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتا ہوں اور مجھے ان پر بجا طور پر فخر ہے۔