ٹاک شو میں اوباما نے خود اپنا مذاق اڑایا

واشنگٹن ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اباما نے جو ایک ٹاک شو کی میزبانی کررہے تھے۔ اسٹیفن کورلبرڈ کے طنزیہ شو میں خود اپنا مذاق اڑایاا ور کہا کہ وہ کل رات اپنے آپ کو کولبرک کے کردار میں دیکھ رہے تھے۔ قبل ازیں کولبرک نے امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ کی ستائش کی تھی۔ بارک اوباما نے امریکہ میں اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کے بارے میں سوال کا تفصیلی جواب دیا اور کہا کہ وہ ان کی اجرت میں اضافہ کریں گے۔