حیدرآباد 24 فروری (سیاست نیوز) ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کے وفد نے اس بات کا تیقن دیا ہے کہ وہ تلنگانہ کو عالمی سطح کے اداروں کی ریٹنگ حاصل ہونے کے پروگرام فراہم کریں گے۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و پنچایت راج ریاست تلنگانہ مسٹر کے ٹی راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کے وفد نے اس موقع پر تلنگانہ ریاست میں قائم کئے جانے والے 200 میگاواٹ برقی پیداواری صلاحیت رکھنے والے سولار پاور سنٹر کے تعلق سے وزیر موصوف سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ بزنس کے مواقع اور پالیسی فیصلوں و دیگر بعض اہم حالات میں بھی ریٹنگ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریں گے۔