ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنسیس میں داخلے

9 مئی کو انٹرنس مقرر ، 7 اپریل درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس ریلیز ) : ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنسیس ( ٹی آئی ایس ایس ) جسے ڈیمڈ یونیورسٹی کی حیثیت حاصل ہے ۔ اس کے منفرد بی اے اور ایم اے سوشیل سائنس میں داخلہ کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے علاوہ گوہاٹی اور تلجاپور کے کیمپس میں داخلوں کے لیے 9 مئی 2015 کو انٹرنس امتحان منعقد کیا جارہا ہے ۔ امتحانی مراکز حیدرآباد کے علاوہ دہلی ، کوئٹہ ، چینائی ، ممبئی ، جے پور ، بھوپال ، بنگلور ، وجئے واڑہ ، وشاکھا پٹنم ، پونے اور دیگر مقامات پر موجود ہیں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 اپریل ہے ۔ جب کہ ہال ٹکٹ 21 اپریل سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ تفصیلات tiss.edu سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔