ناگاپٹنم ۔18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ناگا پٹنم ڈسٹرکٹ میں آج سرکزی کے قریب ایک مندر فیسٹول کے لیے لے جائے جارہے پٹاخے پھٹ پڑنے سے انہیں لے جانے والوں میں ایک 23 سالہ شخص ہلاک اور ایک اور شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مہلوک کی شناخت راجہ مانیکیم کی حیثیت سے کی گئی۔ راجہ مانیکیم اور زخمی ہونے والا 27 سالہ ستیش اس ضلع میں پٹاخے تیار کرنے والے ایک ی ونٹ میں ملازم تھے۔ وہ ایک موٹر سائیکل پر پٹاخے لے جارہے تھے کہ ستیش نے توازن کھودیا اور دونوں نیچے گرگئے جس کی وجہ پٹاخے پھٹ پڑے۔
بارش میں مکان منہدم ہوجانے سے لڑکی کی موت ، پانچ زخمی
بھڑوچ، 18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں بھڑوچ بی ڈویزن علاقہ میں بدھ کی صبح سویرے بارش میں ایک مکان کے گرجانے سے اس کے ملبہ میں دب کر ایک لڑکی کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ فاٹا تالاب کے نزدیک رانا اسٹریٹ پر واقع ایک مکان میں شیتل رانا اور اس کے کنبہ کے لوگ سورہے تھے کہ اسی دوران بارش میں مکان گر گیا اور اس کے ملبہ میں دب جانے سے شیتل (21) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کنبہ کے پانچ لوگ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔