ٹامل ایکٹر منصور خاں کی سیلم جیل میں بھوک ہڑتال

کوائمبتور ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹامل فلم اداکار نے منصور علی خاں نے جنہیں سیلم سے قریب جیل میں قید رکھا گیا ہے ۔ چینائی کروڑ روپئے مالیتی سیلم گرین فیلڈ ہائی وے پراجکٹ کے خلاف بطور احتجاج آج سے برت کا آغاز کردیا ۔ منصور علی خاں کو اس پراجکٹ کے ضمن میں حکومت ٹاملناڈو کے خلاف اظہار خیال پر 14 جون کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان پر عوام کو مبینہ طور پر ڈرانے دھمکانے کا الزام بھی عائد کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ان کی دھمکیاں گڑبڑ و ہنگامہ آرائی کا سبب بن سکتی ہیں ۔ اس اداکارہ نے 10,000 کروڑ روپئے مالیتی پراجکٹ پر اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت اس پراجکٹ پر پیشرفت کرتی ہے تو وہ آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیں گے ۔ منصور علی خاں نے اس پراجکٹ کے خلاف جیل میں برت کا آغاز کردیا ۔ انہوں نے آج صبح سے غذا لینے سے انکار کردیا ۔