ٹاملناڈو کا خط اعتماد کالعدم کرنے اسٹالن کا صدرجمہوریہ کو مکتوب

نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو اسمبلی میں قائد اپوزیشن ایم کے اسٹالن نے آج صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ چیف منسٹر پلانی سوامی کو خفیہ رائے دہی کے ذریعہ ایک بار پھر ٹاملناڈو اسمبلی میں خط اعتماد حاصل کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ نداعی ووٹ کے ذریعہ قبل ازیں انہوں نے جو خط اعتماد حاصل کیا ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ اسٹالن نے گورنر اسپیکر کی بھی شکایت کی ۔

جعلی ڈاکٹر گرفتار
نئی دہلی ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 35 سالہ شخص کو آج گرفتار کرلیا گیاجو اپنے آپ کو ایمس کا ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ اسے ڈاکٹرس ہاسٹل سے زبردستی گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا ۔