چینائی 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی عدالت کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ماہی گیروں کی 30 لاکھ کی آبادی کے 5 ارکان کو سزائے موت سنانے کے خلاف عدالت پر اُن کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے 13 ساحلی اضلاع کے ماہی گیر آج سمندر میں نہیں گئے۔ ماہی گیر اسوسی ایشن کے نمائندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہی گیروں کی غالب آبادی والے علاقوں میں دوکانیں بند رہیں۔ اپنے مکانوں پر مقامی شہریوں نے سیاہ پرچم لہرائے۔ سری لنکا کی عدالت کا فیصلہ ہمارے لئے ایک صدمہ ثابت ہوا ہے اور اِس کے خلاف آج علامتی ہڑتال کی جارہی ہے۔ ماہی گیر قائدین نے کہاکہ احتجاج میں شدت پیدا کردی جائے گی اگر قید اُن کے ساتھیوں کو حکومت سری لنکا کی جانب سے فوری رہا نہ کیا جائے۔