مرکزی حکومت کو مداخلت کی ضرورت: سبرامنیم سوامی
نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج ٹاملناڈو میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر جئے للیتا کی علالت اور دواخانوں میں شریک ہونے کے باعث ریاست میں نظم و نسق درہم برہم ہوچکا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو فوری مداخلت کرتے ہوئے ٹاملناڈو میں صدر راج کے نفاذ کا اعلان کرنا چاہئے۔ ریاست میں سارا سرکاری نظام ٹھپ ہے اور چیف منسٹر غیر معینہ مدت کے لئے دواخانہ میں شریک ہوچکی ہیں۔ اُن کی صحت کے بارے میں کوئی واضح اشارہ نہیں مل رہا ہے۔ لہذا ریاست کو ایک مضبوط نظم و نسق کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے دعویٰ کیاکہ ایک ریٹائرڈ چیف سکریٹری کو ریاست کا کام کاج چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اڈہاک نظم و نسق کی صورتحال کی وجہ سے پورا ماحول استحصالی بن گیا ہے اور انتشار پسند گروپس ریاست میں لاقانونیت کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔