ٹاملناڈو میں سنسکرت ویک منانے کی مخالفت

کانچی پورم ( ٹاملناڈو ) 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر وی ایچ پی لیڈر ایس دیونتھم نے ٹاملناڈو کی ان سیاسی جماعچتوں کو ہدف تنقید بنایا جنہوں نے سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (CBSE) کی جانب سے ملک بھر میں چلائی جارہی اسکولس میں آئندہ ماہ مجوزہ سنسکرات ویک منائے جانے کی مخالفت کی ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہندوستان کی ایک قدیم ترین زبان کی مخالفت کرنے کے پس پشت سوائے سستی سیاست کے اور کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مذہب میں تمام دھارمک تقریبات کا اہتمام سنسکرت شلوکوں کے ورد سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت دیوی دیوتاؤں سے بھی ملاقات کی ۔ یاد رہے کہ 7 اگسٹ سے مجوزہ سنسکرت ویک منانے کی مختلف جماعتوں بشمول حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کیے ، بی جے پی کی حلیف جماعتوں ایم ڈی ایم کے اور پی ایم کے نے مخالفت کی تھی جبکہ دوسری طرف وزیراعلی جیہ للیتا نے یہ مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا کہ ہر ریاست میں اس کے قدیم لسانی ورثہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کلاسیکل لینگویج ویک منایا جائے ۔