ٹاملناڈو میں دہشت گردوں کی موجودگی : کروناندھی

چینائی ۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے آج کہا کہ ٹاملناڈو میں آئی ایس آئی کے جاسوسوں اور اس کے کارکنوں کی گرفتار کے بعد عوام کا اندر خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ یکم مئی کو سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے ایک ٹرین میں جڑواں سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں گرفتاری کیوں نہیں عمل میں لائی گئی ۔ اس دھماکہ میں ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی ۔ آئی ایس آئی کے جاسوس ارون سلورجن کو گذشتہ ہفتہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا تھا ۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ اس طرح کے دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہوں ۔ انا ڈی ایم کے دور حکومت میں ایسی گرفتاریاں ہوتی ہیں ۔

امیتھی محل کیلئے لڑائی ، کانسٹبل ہلاک
لکھنؤ ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن پارلیمنٹ سنجے سنہہ اور ان کے فرزند اننت وکرم کے مابین امیتھی محل کی ملکیت پر عدالتی لڑائی آج پرتشدد شکل اختیار کرگئی جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور کئی دیہاتی زخمی ہوگئے ۔ اننت سنجے کی پہلی بیوی کے فرزند ہیں جو ایک ماہ سے محل میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔ آج سنجے دوسری بیوی کے ساتھ امیتھی آرہے تھے کہ اطلاع ملنے پر گاؤں والوںنے محل کا محاصرہ کرلیا ۔ پولیس نے پہونچ کر ہجوم پر فائرنگ کردی ۔ گاؤں والوں کی جوابی کارروائی میں پولیس کانسٹبل ہلاک ہوگیا ۔