ٹاملناڈو میں دستوری مشنری ٹھپ : کروناندھی

چنائی ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ڈی ایم کے نے آج کہا کہ ٹاملناڈو میں دستوری مشنری بالکلیہ ٹھپ ہوگئی ہے اور لا اینڈ آرڈر کی بحالی کے لیے صدر جمہوریہ و وزیر اعظم سے مداخلت خواہش کی ۔ پارٹی صدر کروناندھی نے صدر ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور مرکزی وزیر داخلہ کے علاوہ گورنر ٹاملناڈو کو موسومہ مکتوب میں کہا کہ ریاست میں بڑے پیمانہ پر تشدد جاری ہے جس سے لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔۔