ٹاملناڈو میں بھی موسلا دھار بارش

رامیشورم۔/29ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کے اضلاع رامنتا پورم اور ٹویٹی کورین میں آج تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جہاں پر بیشتر علاقے پانی میں محصور ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ رامنتا پورم میں ساحل سمندر پر واقع رامیشورم میں قومی شاہراہ پانی میں ڈوب گئی ہے جہاں پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 75ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔