ٹاملناڈو میں بم دھماکہ، 5زخمی

چینائی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ایک ٹاؤن میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب رہائشی علاقہ میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ پڑا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ نے ایک نیا موڑ تب اختیار کرلیا جب 4 زخمی پولیس کو چکمہ دے کر ہاسپٹل سے فرار ہوگئے۔یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا جبکہ دو دن قبل چینائی میں ٹرین بم دھماکے ہوئے جس میں ایک خاتون ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے ۔چینائی میں کاجی رنگا اکسپریس دھماکہ کے بعد ریاست بھر میں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ یہ واقعہ ایک میڈیکل شاپ کے اوپر موجود ایک کمرے میں پیش آیا۔ ایک شخص جس کی شناخت ارون کی حیثیت سے کی گئی ہے۔